33 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں، ٹرمپ

ممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں۔

امریکی ٹی وی کی سینئر صحافی ریچل اسکاٹ سے آف کیمرہ گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا فی الحال اسرائیل ایران جنگ میں شامل نہیں ہے۔

 امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہو جائے گا، ایران اور اسرائیل جنگ بندی کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے جی 7 اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے پہلے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔

امریکا نے اسرائیل سے ایران پر حملے روکنے کا کہا ہے یا نہیں؟ اس سوال پر ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع میں اس کی حمایت جاری رکھے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات