35 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجینایاب زمینی معدنیات کیا ہیں، اور ترقی یافتہ مملک کیلئے اتنی اہم...

نایاب زمینی معدنیات کیا ہیں، اور ترقی یافتہ مملک کیلئے اتنی اہم کیوں؟


آج کل خبروں میں نایاب زمینی دھاتوں (Rare Earth Elements) کا ذکرِ عام ہے بالخصوص ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر سے ان دھاتوں کے مطالبے کے بعد سے۔ لیکن یہ اتنے اہم کیوں ہیں؟ 

نایاب زمینی دھاتیں دراصل 17 کیمیائی عناصر پر مشتمل ایک گروپ ہوتا ہے جو زمین کی سطح پر کم مقدار میں پائے جاتے ہیں، لیکن ان کی ٹیکنالوجی، دفاع، اور توانائی کے شعبوں میں انتہائی اہمیت ہے۔

یہ درج ذیل 2 گروپ پر مشتمل ہوتے ہیں:

1) لینتھینائیڈز گروپ (15 عناصر): اس میں نیوڈیمیم (Neodymium), یتربیئم (Ytterbium), سماریم (Samarium), گڈولیینم (Gadolinium) اور ڈیسپروسیئم (Dysprosium) جیسی دیگر دھاتیں شامل ہوتی ہیں۔

2) دوسرے گروپ میں 2 دھاتیں موجود ہیں: اسکینڈیئم (Scandium) اور یتریم (Yttrium)

ترقی یافتہ ممالک کے لیے ان کی اہمیت کیوں ہے؟

یہ دھاتیں ہائی ٹیک مصنوعات کی تیاری میں ضروری ہیں جیسے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کیمرے، ایل ای ڈی وغیرہ میں۔ اسی طرح نیوڈیمیم اور پراسیوڈیمیم کی مدد سے مضبوط میگنیٹس بنتے ہیں جو ایئر فونز، الیکٹرک گاڑیوں اور ونڈ ٹربائنز میں استعمال ہوتے ہیں۔

یہ نایاب دھاتیں ریڈار، میزائل سسٹمز، فائٹر جیٹ، اور نائٹ وژن میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ سماریم-کوبالٹ میگنیٹس کو ہائی ٹمپریچر میں استعمال کیا جا سکتا ہے جو جنگی طیاروں میں بہت اہم ہیں۔

دنیا Net-Zero کاربن اخراج کے اہداف حاصل کرنے میں بھی ان پر انحصار کرتی ہے۔ جدید چپس، ٹچ اسکرینز، اور ایرو اسپیس سسٹمز میں بھی ان کا استعمال لازمی ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات