35 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیتن یاہو کا پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی کو...

نیتن یاہو کا پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی کو قتل کرنے کا دعویٰ


نیتن یاہو—فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے ڈپٹی کو قتل کر دیا ہے، ایران میں ریجیم چینج اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں آ سکتا ہے۔

ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ تہران سے اسرائیل کے وجود کو لاحق دو خطرات کے خاتمے تک جو ضروری ہو گا کریں گے، ایران سے لاحق پہلا خطرہ جوہری اور دوسرا بیلسٹک میزائل کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں ریجیم چینج اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں آ سکتی ہے، ہم نےجو کیا ناصرف اپنی حفاظت بلکہ دنیا کو بچانے کے لیے کیا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے ڈپٹی کو قتل کر دیا، ہم دنیا کی خطرناک ترین حکومت کے پاس خطرناک ترین ہتھیار نہیں رکھ سکتے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات