سندھ رینجرز اور پولیس نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گر یبنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی ساڑھے پانچ نمبرکے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گر یبنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم محمد نورالدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے لانڈھی اور کورنگی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گریبنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتار ملزم پر سال 2019 تک مختلف قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے جبکہ سال 2021میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی ایف آئی آرز درج ہیں۔
گرفتار ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پرکال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔