29 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانوی وزیرِ خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو تحمل سے کام لینے...

برطانوی وزیرِ خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو تحمل سے کام لینے کا کہہ دیا


برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو ٹیلیفون کیا ہے۔

ڈیوڈ لیمی کے مطابق عباس عراقچی سے گفتگو میں انہوں نے تحمل سے کام لینے کا کہا ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے مزید کہا ہے کہ برطانیہ کو مشرقِ وسطیٰ میں گزشتہ رات مزید حملے اور اسرائیل میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔

برطانوی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں کشیدگی میں فوری کمی اور شہریوں کو مزید نقصان سے بچانا چاہیے۔

واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔

ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایران نے مسلح افواج کے مزید 2 ڈپٹی کمانڈر میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے بھی ایران پرحملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان، کرمان شاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید ہو گئے۔

اسرائیل نے 9 سینئر ایرانی جوہری سائنس دانوں کو ہلاک اور اصفہان اور نطنز جوہری مراکز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات