30 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوایران نے ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی ڈرون طیارے مار گرائے

ایران نے ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی ڈرون طیارے مار گرائے


ایران نے صرف ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات ایران کی خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔

انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران ایران کی فضائی دفاعی فورسز نے صیہونی حکومت کے 10 دشمن ڈرونز کو ملک کے مختلف حصوں میں کامیابی سے مار گرایا ہے۔

ممکنہ طور پر ایرانی ایئر ڈیفنس نیٹ ورک نے یہ کارروائی ہر مزگان، کرمانشاہ، مغربی آذربائیجان، لرستان، تہران اور خوزستان کے صوبوں میں کی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ان علاقوں میں دفاعی فضائی نظام اسرائیلی حملوں کے انسداد کے لیے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج ہی کے روز ایرانی افواج نے قم اور مغربی علاقوں میں کئی دشمن ڈرونز کو بروقت شناخت کر کے تباہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں نے دوران ایران نے اسرائیل کے 3 جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات