34 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومقومی خبریںسندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش...

سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


—فائل فوٹو

مون سون ہواؤں کے زیر اثر آج اور کل سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تھرپاکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کل گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اور ملحقہ اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ادھر پیر کو تھرپاکر عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، حیدرآباد اور ملحقہ اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات