35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل

سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل


امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور اُن کے شوہر کو قتل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست منیسوٹا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر کو قتل کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست منیسوٹا کے ڈیموکریٹ سینیٹر جان ہوفمین اور ان کی اہلیہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے۔

امریکی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگیا، مشتبہ حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔

گورنر منیسوٹا ٹم والز نے کہا کہ میلیسا اوران کے شوہر کے قتل کے پیچھے سیاسی محرک کارفرما ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات