34 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیر پیوٹن سے 50 منٹ طویل گفتگو

ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیر پیوٹن سے 50 منٹ طویل گفتگو


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

کریملن حکام کے مطابق دونوں صدور کے درمیان 50 منٹ جاری رہنے والی گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔

کریملن حکام کے مطابق دوران گفتگو ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن نے ایران سے جوہر مذاکرات کی بحالی کے امکان کو رد نہیں کیا ہے۔

حکام کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ ہمارے مذاکرات کار ایرانی نمائندوں کے ساتھ کام دوبارہ شروع کرنے کےلیے تیار ہیں۔

کریملن حکام کے مطابق ٹرمپ نے دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، دونوں صدور کے درمیان گفتگو بہت مفید اور بامعنی تھی۔

حکام کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے ٹرمپ سے بات چیت میں 22 جون کے بعد یوکرین سے مذاکرات جاری رکھنے کا بھی بتایا جبکہ امریکی صدر نے یوکرین تنازع کے جلد حل میں دلچسپی رکھنے کا بتایا۔

کریملن حکام کے مطابق طویل بات چیت کے دوران روسی صدر نے امریکی صدر کو سالگرہ کی مبارک باد دی ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات