40 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوایران پر اسرائیلی جارحیت؛ بھارتی سرکاری میڈیا کی اسرائیل کے حق میں...

ایران پر اسرائیلی جارحیت؛ بھارتی سرکاری میڈیا کی اسرائیل کے حق میں فیک رپورٹنگ بے نقاب



نیو دہلی:

ایران پر اسرائیلی جارحیت پر بھارتی سرکاری میڈیا “دور درشن” گمراہ کن رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کی تعریفیں کرنے لگا اور اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیوز نشر کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارتی سرکاری چینل دور درشن نے ایران پر اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیو نشر کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی ہے جہاں دور درشن نے اکتوبر 2024 کی پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعہ بنا کر پیش کر دیا۔

دور درشن کی نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ: “اسرائیلی حملے سے ایران کانپ اٹھا”، بھارتی عوام کے ٹیکس سے چلنے والا میڈیا عالمی سطح پر بھارت کو شرمندہ کر رہا ہے، اسی لیے معروف بھارتی مفکر سندیپ منودھنے نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے پر کڑی تنقید کی۔

سندیب منودھنے کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کا قومی نشریاتی ادارہ ہے جو عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے، ایران بھارت کا دوست ہے اور بھارت وہاں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حساس موقع پر جھوٹی ویڈیو چلانا غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے، ایران کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنا بھارت کی دوغلی سفارت کاری کو ظاہر کرتا ہے۔

سندیپ منودھنے نے کہا کہ بھارتی سرکاری میڈیا کی حرکت سے خطے میں کشیدگی کو ہوا مل سکتی ہے، صحافتی ذمہ داری سے عاری رپورٹنگ نے بھارت کے ریاستی اداروں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

سندیپ منودھنے کے تجزیے نے بھارتی میڈیا کی ساکھ کو جھنجھوڑ دیا ہے کہ بھارتی میڈیا  اسرائیلی بیانیے کو بڑھاوا دے رہا ہے، دور درشن جیسے چینل مودی کی زبان بولتے ہیں، مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف جھوٹی رپورٹنگ سےسبق سیکھے۔

ایرانی عوام اور ریاست نے بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے، گودی میڈیا ٹی آر پی کے چکر میں امن کا بڑا دشمن ہے اور فیک نیوز پھیلانا نہ صرف صحافتی جرم ہے بلکہ سفارتی جرم بھی ہے اور عالمی میڈیا بھارتی ریاستی میڈیا کے جھوٹی رپورٹنگ سے واقف ہو چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات