32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی پاسدارانِ انقلاب کی کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی...

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کی تصدیق


میجر جنرل امیرعلی حاجی زادہ—فائل فوٹو

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ 

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کمانڈ سینٹر پر اسرائیلی حملے میں میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ اور ان کے ساتھی شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں 3 اعلیٰ ترین عسکری حکام اور 6 سائنسدان شہید ہو گئے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد جاں بحق اور 329 زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے، صہیونی ریاست نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی ظالمانہ فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات