35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریننگ کیلئے جاپان روانہ

پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریننگ کیلئے جاپان روانہ


فوٹو بشکریہ جیو سپر

پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریننگ کےلیے جاپان روانہ ہوگئیں، صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید جاپان میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے بیس بال ٹریننگ میں شرکت کریں گی۔

صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید  کی اس ٹریننگ کا مقصد تجربہ کار کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر صائقہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں جاپان کے کوچز سے سیکھنے اور اپنا تجربہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

مدیحہ رشید نے کہا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی میرا مقصد اپنی اسکلز کو بہتر کرکے پاکستان بیس بال کو فروغ دینا ہے۔

یاد میں رہے کہ صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ صائقہ ریاض پِچر جبکہ مدیحہ رشید کیچر ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات