35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ...

نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ بنالیا


—فائل فوٹو 

نیوزی لینڈ کے کرکٹر فن ایلن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فن ایل این نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں اپنی اننگز میں 19 چھکے لگائے۔

فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا۔ کرس گیل نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے، جارح مزاج بیٹر نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے۔

فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

ایم ایل سی کے پہلے میچ میں سان فرانسسکو یونیکورن نے واشنگٹن فریڈم کو 123 رنز سے شکست دی تھی۔

سان فرانسسکو یونیکورن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 269 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں واشنگٹن فریڈم کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ میں پاکستان کے حارث رؤف نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے تین وکٹیں لیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات