35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعتیقہ اوڈھو کا ارینج میرج پر بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

عتیقہ اوڈھو کا ارینج میرج پر بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا


—فائل فوٹو

عتیقہ اوڈھو کے ارینج میرج سے متعلق تنقیدی بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ ریویو شو میں ارینج میرج کے رائج کلچر پر کھل کر تنقید کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

ایک ڈرامے کے ریویو کے دوران عتیقہ اوڈھو نے گفتگو میں کہا کہ زبردستی کی شادی کسی کےلیے بھی تکلیف دہ ہوتی ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت یہ ایک نفسیاتی اذیت ہے، ہم ایک قدامت پسند معاشرے کا حصہ ہیں جہاں لڑکے اور لڑکیاں آپس میں نہیں ملتے، بات نہیں کرتے اور پھر اچانک شادی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اکثر ارینج شادی کرنے والے جوڑوں سے بات کرتی ہوں اور ان سے پوچھتی ہوں شادی کے بارے میں ان کا کیا خیال تھا؟ تو ان کے جوابات واقعی حیران کن ہوتے ہیں۔

 مجھے اس تصور پر حیرت ہوتی ہے کہ ایک لڑکی پوری زندگی پردے میں رہتی ہے اور پھر اچانک ایک اجنبی سے شادی پر مجبور ہوجاتی ہے۔

عتیقہ اوڈھو کے اس بیان نے مداحوں کو تقسیم کردیا، کئی صارفین نے انہیں لبرل ایجنڈا پھیلانے کا الزام دیا جبکہ کچھ نے ان کی ذاتی زندگی پر تنقید کی۔ 

صارفین نے کہا کہ یہ تین محبت کی شادیاں کرنے کے باوجود اگر کامیاب نہ ہو سکیں تو ان پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ شو ڈرامے ریویو کرنے کی بجائے اب عوام کی نجی زندگی پر تنقید کرنے لگا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ میں کبھی سمجھتا تھا کہ یہ شراب والے کیس میں معصوم تھیں، لیکن اب لگتا ہے یہ ہمیشہ سے ایسی ہی تھیں، عتیقہ اوڈھو پچھلے کچھ دنوں سے بہت ہی بولڈ بیانات دے رہی ہیں، جو ہماری اقدار سے متصادم ہیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ موجودہ دور میں ارینج میرج کی شکل تبدیل ہو چکی ہے، آج کل لڑکے اور لڑکیاں شادی سے پہلے ایک دوسرے کو جاننے کا موقع حاصل کرتے ہیں اور اس کو جبری رشتہ کہنا زیادتی ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے شو پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا اور پیمرا کو آڑے ہاتھوں لیا کہ وہ ایسے متنازع بیانات اور پروگرامز کی نگرانی کیوں نہیں کر رہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات