38 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبم کی اطلاع پر ایئر انڈیا کے طیارے کی پھوکت ایئرپورٹ پر...

بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا کے طیارے کی پھوکت ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ


— فائل فوٹو

ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 379 نے بم کی دھمکی موصول ہونے پر تھائی لینڈ کے پھوکت ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ 

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پھوکت ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکاری ایئرلائن کی پرواز اے آئی 379 تھائی جزیرے پھوکت سے دہلی جا رہی تھی، تاہم بم کی دھمکی موصول ہونے پر پرواز نے پھوکت ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔

تھائی ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا کہ ایئر انڈیا کی پرواز پھوکت ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

تھائی ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بھارتی سرکاری ایئر لائن کے طیارے کو مسافروں سے خالی کروالیا گیا۔ تاہم بھارتی سرکاری ایئرلائن کے طیارے کی تلاشی کے دوران کوئی بم نہیں ملا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے مسافر کو دھمکی آمیز نوٹ ملا تھا، پوچھ گچھ جاری ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات