اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دُم سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے طاقت کی زبان کے سوا کسی اور زبان میں بات نہیں کی جاسکتی، صیہونی ناجائز وجود کو اس کے عمل پر پشیمان کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ دفاعی، سیاسی اور قانونی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران صیہونیوں کی نیندیں حرام کردے گی، اپنے ہر ایک شہید کا انتقام لیں گے۔
ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ قومی خود مختاری کی خلاف ورزی کو اسرائیل کا ناقابلِ معافی جرم بنائیں گے، ہم نے جنگ کی ابتدا نہیں کی مگر اس کا اختتام ایران کے ہاتھوں لکھا جائے گا۔
ایرانی حکومت نے مزید کہا ہے کہ یہ ایک ملت کی آواز ہے جو دنیا کو گواہ بنا رہی ہے کہ ہم نے جنگ کی ابتدا نہیں کی۔