35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف...

ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا


جنرل حبیب  اللّٰہ سیاری – فوٹو: فائل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے حکم پر جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا قائم مقام کمانڈر انچیف مقرر کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا کہ جنرل حبیب اللّٰہ سیاری کو عارضی طور پر ایرانی فوج کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کرنے کے بعد فوجی اہداف کو نقصان اور اہم ایرانی شخصیات کو قتل کرنے کے دعوے کیے۔

اسرائیل نے حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی اور چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

بعد ازاں ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی کمانڈر حسین سلامی اور چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی شہادت کی تصدیق کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات