38 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاظہر محمود کو جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کیخلاف ہیڈ کوچ بنانے...

اظہر محمود کو جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کیخلاف ہیڈ کوچ بنانے پر غور


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصباح الحق کے قریبی لوگ دعوی کررہے ہیں کہ پی سی بی نے انہیں ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پی سی بی اظہر محمود کو یہ ذمے داری سوپنے پر غور کررہا ہے۔ ان کے معاہدے کی مدت اپریل تک باقی ہے اس لئے پی سی بی مستقل ہیڈ کوچ کے بجائے ان کی خدمات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ مائیک ہیسن کے آنے سے قبل وہ پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔لیکن مائیک ہیسن نے انہیں اپنے سپورٹ اسٹاف میں شامل نہیں کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ تینو ں فارمیٹ کی علیحدہ ٹیمیں بنانا چاہتا ہے ٹیسٹ ٹیم کے لئے کپتان کا بھی تقرر ہونا ہے۔ تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی باتیں قبل از وقت ہیں ۔ جنوبی افریقا کی سیریز سے قبل کپتان بنانے کا فیصلہ ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات