38 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمنسوخ سپر لیگ میچز کے ٹکٹوں کی واپسی پیر سے

منسوخ سپر لیگ میچز کے ٹکٹوں کی واپسی پیر سے


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی کا عمل پیر 16 جون سے شروع ہو گا، یہ ملتان اور راولپنڈی کے میچز ہیں جو ری شیڈولنگ کی وجہ سے نہیں ہوسکے تھے۔ فزیکل ٹکٹوں کی واپسی نامزد مقامی ایکسپریس مراکز پر دستیاب ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی واپسی پیر سے جمعہ تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک لاہور ، راولپنڈی بہاولپور ، رحیم یار خان اور اسلام آباد کے سینٹر سے ممکن ہوسکے گی۔ نقد رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کو خریدار کے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ اصل ٹکٹ پیش کرنا ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات