کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے عظیم بیٹسمین محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرلیں۔محمد یوسف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے وہ دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت میں ٹیم مینجمنٹ میں شامل تھےجبکہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے وہ مینجمنٹ میں شامل نہیں تھے محمد یوسف نے نجی مصروفیات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔