41 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومغزہ لہو لہواسرائیلی حملوں پر عالمی ردعمل آنا شروع، آسٹریلوی وزیر خارجہ کی تشویش...

اسرائیلی حملوں پر عالمی ردعمل آنا شروع، آسٹریلوی وزیر خارجہ کی تشویش کا اظہار



CANBERRA:

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کی خبر سامنے آنے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ یہ ایک ایسے خطے کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے جو پہلے ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔

وزیر خارجہ پینی وونگ نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور سفارتی راستہ اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات