بیچ بوائز راک بینڈ کے شریک بانی گلوکار برائن ولسن 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
راک بینڈ دی بیچ بوائز ساٹھ کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور اس کے موسیقار اور گلوکار برائن ولسن تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق برائن ولسن ذہنی بیماری کا شکار تھے اور وہ اپنا خیال رکھنے سے قاصر تھے۔
گزشتہ برس اہلیہ کے انتقال کے بعد سے ان کی بیماری میں مزید سنگین نوعیت اختیار کرگئی تھی۔
بیچ بوائز راک بینڈ کے مشہور گانوں میں سرفر گرل (Surfer Girl)، آئی گیٹ اراؤنڈ (I Get Around)، آل سمر لانگ (All Summer Long)، ہیلپ می رہونڈا (Help Me Rhonda) اور کیلی فورنیا گرلز (California Girls) شامل ہیں۔