32 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومقومی خبریںپیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع...

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع کرادی


فائل فوٹو۔

پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے جمع کرائی۔ 

قرارداد کے متن کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے، حکومتی وعدوں پر عمل کرتے ہوئے سابقہ ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ 

متن کے مطابق ہاؤس رینٹ الاؤنس کو غیر منجمد کر کے موجودہ کرایوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دوبارہ مقرر کیا جائے۔ 

متن کے مطابق مستقبل میں مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں باقاعدگی سے نظرثانی یقینی بنائی جائے۔ 

قرارداد پر احمد سعید، رئیس نبیل، نیلم جبار، علی حیدر گیلانی، ممتاز چانگ اور شازیہ عابد کے دستخط ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات