38 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومقومی خبریںبجٹ 26-2025 میں تنخواہ داروں کیلئے ریلیف کا اعلان

بجٹ 26-2025 میں تنخواہ داروں کیلئے ریلیف کا اعلان


فائل توٹو۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں تنخواہ داروں کےلیے ریلیف کا اعلان کیا ہے، پچاس ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

51 ہزار سے ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ پر ایک فیصد ٹیکس ہوگا، ایک لاکھ روپے سے ایک لاکھ 83 ہزار تک ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کر دی گئی۔

ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے دو لاکھ 66 ہزار ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کر دی گئی۔

وزیرخزانہ نے اس موقع پر کہا کہ 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کر دی گئی۔

آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟ خود کیلکولیٹ کریں۔  

انھوں نے کہا کہ 22 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر کم سے کم ٹیکس کی شرح 15 فیصد کے بجائے11 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جبکہ 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر ٹیکس 25 سے کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

فنانس بل کے مطابق 22 لاکھ سے زیادہ اور 32 لاکھ روپے سے کم آمدن پر 1 لاکھ 16ہزار فکس ٹیکس ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات