45 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومغزہ لہو لہوحج 2025، تمام انتظامات خوش اسلوبی سے انجام دیے گئے ڈپٹی گورنر...

حج 2025، تمام انتظامات خوش اسلوبی سے انجام دیے گئے ڈپٹی گورنر مکہ



مکہ مکرمہ:

مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر اور حج و عمرہ کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے حج 2025 کے کامیاب انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایامِ حج کے دوران حجاج کرام کی سلامتی، صحت، سہولت اور دیگر تمام انتظامات خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔

شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سعادت ہے کہ ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا موقع حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں تمام سرکاری اور متعلقہ ادارے حجاج کرام کی خدمت میں متحد اور متحرک رہے۔

مزید پڑھیں: حج کا اختتام؛ حجاجِ کرام کی رمیٔ جمرات کے بعد منیٰ سے روانگی شروع

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حجاج کرام کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور وہ اپنے اپنے ممالک کو خیریت اور سلامتی کے ساتھ واپس لوٹیں۔

یاد رہے کہ اس سال 16 لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید نے مناسکِ حج کی ادائیگی مکمل کی، جب کہ سعودی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے جنہیں بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات