PARIS:
اسپین کے کارلوس الکاریز فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اعصاب شکن مقابلے کے بعد اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل تھے اور ہسپانوی اسٹار کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔
پہلے سیٹ میں سینر نے 4-6 سے برتری ثابت کی، دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے 6-7 سے فتح پائی، تیسرا سیٹ الکاریز نے 4-6 سے جیت لیا اور پھر چوتھے سیٹ میں بھی الکاریز 6-7 سے فاتح رہے۔
فرنچ اوپن کے فائنل کے فیصلہ کن سیٹ میں اسپین کے الکاریز نے سپر ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کی۔
قبل ازیں ویمنز ٹائٹل امریکا کی کوکو گف کے نام رہا، جنہوں فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے میں شکست دی تھی۔