33 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفلم"دیمک" نے پاکستانی سنیما کی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا

فلم”دیمک” نے پاکستانی سنیما کی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا


فائل فوٹو 

جیو فلمز کے تعاون سے ریلیز ہونے والی فلم دیمک کی دھماکے دار نمائش جاری ہے۔

پاکستان کی سب سے بڑی ہارر فلم دیمک نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستانی سنیما کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق فلم اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے اور شائقین کی زبردست پذیرائی کے ساتھ باکس آفس پر کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے۔

فلم بینوں کا کہنا ہے کہ “دیمک” کی کہانی، سسپنس، خوفناک مناظر اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اسے باقی ہارر فلموں سے بالکل منفرد بناتا ہے جبکہ شائقین بھی اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔

فلمدیمک نے پاکستانی سنیما کی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا

ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی، ہدایتکار رافع راشدی اور عائشہ مظفر کی تحریر سے مزین اس فلم میں ناصرف خوف اور تھرل ہے بلکہ معاشرتی مسائل اور جذباتی لمحات کو بھی بڑی خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں فیصل قریشی، سونیا حسین سمیت ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر سینئر فنکار شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات