34 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کی ترک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، نیک تمناؤں...

وزیراعظم کی ترک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار


فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت بحران میں مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا،  دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ملاقاتوں میں کیے گئے اہم فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اردوان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر نیک خواہشات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، صدر اردوان نے پاکستانی عوام کیلئے بھی خیر خواہی کے جذبات کا اظہار کیا۔

ترک  صدر اردوان نے تمام اہم معاملات میں پاکستان کیلئے ترکیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات