34 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامداد کے حصول کیلئے آنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی...

امداد کے حصول کیلئے آنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ


—فائل فوٹو

غزہ میں امداد کے حصول کے لیے آنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غذا کی تلاش میں آنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کے تازہ واقعے میں 5 فلسطینی شہید  جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ادارے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دنوں بند کیے جانے والے دو پوائنٹس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے جہاں 27 مئی سے اب تک امداد وصولی کے لیے آنے والے 100 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر مسلط کی جانے والی جنگ میں اب تک 54 ہزار 772 فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں جبکہ اس جنگ میں 1 لاکھ 25 ہزار 834 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات