35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتخوراک میں پھلیوں کو شامل کرکے جان لیوا ہارٹ اٹیک کے خطرے...

خوراک میں پھلیوں کو شامل کرکے جان لیوا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے، تحقیق


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صرف خوراک میں تبدیلی کرکے اور سادہ خوراک کھانے سے ہارٹ اٹیک کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ 

اس حوالے سے ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ اپنی روزانہ کی خوراک میں بینز (پھلیاں) ایک حصے کے طور پر شامل کرنے سے جان لیوا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو خاطر خواہ کم کیا جاسکتا ہے۔ 

سائنسدانوں کے مطابق یہ پھلیاں چاہے خشک، ڈبوں میں بند یا فریز کی گئی کیوں نہ ہوں، یہ دل اور میٹابولک صحت میں بہتری لاسکتی ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ چنے (سفید چھولے) اور کالی پھلیوں کا روزانہ استعمال دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کا سادہ اور سستا طریقہ ہے اور یہ موثر طور پر کام کر سکتے ہیں لیکن اس میں دیگر اجزا جیسے نمک اور چینی اضافی طور پر شامل نہ ہوں۔ 

نئی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سفید چھولے کولیسٹرول کو بہتر سطح پر لاتے ہیں، جبکہ کالی پھلیاں اندرونی سوزش کو کم کرتا ہے۔ ہائی کولیسٹرول ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کے خون میں بہت زیادہ چکنائی ہے اور اس سے آپکو دل کا دورہ پڑنے یا فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ 

دریں اثنا دائمی سوزش دل کی بہت سی بیماریوں اور دوران خون کے مسائل میں ایک اہم سبب ہے۔

اس تحقیق کے شریک مصنف مورگانے اسمتھ کے مطابق ذیابیطس لاحق ہونے سے قبل جب خون میں شوگر لیول زیادہ ہو اور اکثر خراب کولیسٹرول میٹابولزم اور دائمی کم درجے کی سوزش ہو، تو یہ دونوں ہی کیفیت دل کی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس جیسے مسائل کو اپنے جسم میں پالنے کے مترادف ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات