33 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 800 ملین ڈالرز کا پروگرام منظور

پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 800 ملین ڈالرز کا پروگرام منظور


— فائل فوٹو 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 800 ملین ڈالرز کے پروگرام کی منظوری دے دی۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق حکومت پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 300 ملین ڈالرز کے قرض پروگرام کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ قرض پروگرام کا مقصد اصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر طریقے سے بروئےکار لانا ہے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق اے ڈی بی نے 500 ملین ڈالرز کی پالیسی پر مبنی ضمانت بھی دی ہے، مجموعی طور پر اے ڈی بی کی جانب سے یہ 800 ملین ڈالرز کا پروگرام ہے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے جبکہ اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے معاہدے پر دستخط کیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات