33 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت میں ایک اور یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

بھارت میں ایک اور یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار


—فائل فوٹو

پاکستان سے خوفزدہ بھارت بوکھلاہٹ میں اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بنانے لگا، معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کےلیے جاسوسی اور رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارت میں سچ بولنا اور آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کرنا اب جرم بن چکا ہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر جسبیر سنگھ کے یوٹیوب چینل جان محل کے سبسکرائبرز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

پولیس کے مطابق جیوتی کی گرفتاری کے بعد جسبیر سنگھ نے اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی، وہ 2020، 2021، اور 2024 میں تین مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکا ہے۔

تفتیشی حکام نے الزام لگایا کہ جسبیر سنگھ کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا اور جسے حال ہی میں ہندوستان سے بےدخل کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں جسبیر کا تعلق پاکستانی انٹیلی جنس آفیسر شاکر عرف جٹ رندھاوا سے بھی رہا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جسبیر سنگھ نے دانش کی دعوت پر دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی، جہاں اس نے پاکستانی اہلکاروں اور وی لاگرز سے ملاقات بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ کے قبضے سے برآمد کیے گئے الیکٹرانک آلات میں پاکستانی نمبرز پائے گئے ہیں۔

موہالی میں اسپیشل آپریشن سیل میں جسبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس وسیع جاسوسی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے اور تمام ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات