کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ ویسٹ انڈیز کےلیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
مچل مارش آسٹریلوی کے 16 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
ٹم ڈیوڈ، گلین میکسویل، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ مارکس اسٹوئنس اور جیک فریزر میکگرک اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔
پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور مچل اسٹارک ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آئیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23، 26، 27 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔