33 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومغزہ لہو لہویوکرینی ڈرون حملے، روس کا 100 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے...

یوکرینی ڈرون حملے، روس کا 100 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان


ماسکو : یوکرین کی جانب سے حالیہ ڈرون حملوں کے بعد روس نے خلا میں 100 سے زائد سیٹلائٹس تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بغیر پائلٹ فضائی نظام (UAS) پر کنٹرول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

روسی خلائی ادارے “روسکوسموس” کے ڈائریکٹر جنرل دیمتری بیکانوف نے ڈیجیٹل انڈسٹری کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان سیٹلائٹس کی مدد سے ڈرون حملوں کا بہتر جواب دیا جا سکے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس سیٹلائٹ نیٹ ورک میں 102 سیٹلائٹس اور ایک اضافی اسپیس کرافٹ شامل ہوگا جو UAS کو ریئل ٹائم میں مانیٹر اور کنٹرول کر سکے گا۔

یہ اعلان یوکرینی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں 117 ڈرونز استعمال ہوئے۔ ان حملوں میں روس کے کئی طیارے اور اہم عسکری اثاثے تباہ کیے گئے۔ یوکرینی انٹیلیجنس کے مطابق ان حملوں سے روس کو 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جبکہ روسی کروز میزائل ذخیرے کا ایک تہائی حصہ تباہ ہو گیا۔

دفاعی ماہرین نے ان حملوں کو “روسی پرل ہاربر” قرار دیا ہے۔

روسی ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ سیٹلائٹس کی تعیناتی روس کی بڑھتی ہوئی خلائی دفاعی حکمت عملی کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات