28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا شام میں فوجی اڈوں کو کم کرکے ایک کردے گا، امریکی...

امریکا شام میں فوجی اڈوں کو کم کرکے ایک کردے گا، امریکی ایلچی


استنبول (اے ایف پی)شام کیلئےامریکی ایلچی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے شام میں اپنی عسکری موجودگی کو کم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ بتدریج وہاں اپنے ایک اڈے کو چھوڑ کر باقی تمام کو بند کر دیا جائے۔امریکی ایلچی ٹام بیرک نے ترکیہ کے این ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ عسکری بنیادوں پر ہماری او آئی آر مصروفیات میں کمی آ رہی ہے،اورہم آٹھ فوجی اڈوں سے پانچ اور پر تین تک جا چکے ہیں،بالآخر ہم ایک پرآ جائیں گے۔تاہم، انہوں نے تسلیم کیا کہ شام کو عبوری رہنما احمد الشارع کے تحت اب بھی بڑے سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ٹام بیرک ترکیہ میں امریکی سفیر بھی ہیں،انہوں نے ملک کے نسلی اور مذہبی گروہوں کے انضمام پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کافی قبائلی معاشرہ ہے، اسے اکٹھا کرنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہو جائےگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات