31 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مزاکرات کا دوسرا مرحلہ بے...

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مزاکرات کا دوسرا مرحلہ بے نتیجہ ختم


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے امن مزاکرات کا دوسرا راؤنڈ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے مزاکرات میں روس اور یوکرین جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا۔

مزاکرات کے پچھلے راؤنڈ کے بعد یہ طے پایا تھا کہ صلح کے لیے ممکنہ شرائط پر مبنی میمورنڈم دستاویز کا تبادلہ کریں گے۔

روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے جنگ بندی کے لیے 2 ممکنہ آپشنز دستاویز کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

روس کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے یوکرین کی فوج یوکرین سے مکمل انخلا کرے جن پر روس نے 2022 قبضہ کیا ہے۔

روس کی جانب سے دوسری شرط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یوکرین کو ملنے والی تمام انٹیلی جنس، تمام تر غیر ملکی امداد کو روکا جائے اور یوکرین کی فوج کو ختم کردیا جائے۔

یوکرین نے روس کی جانب سےعائد دی گئی شرائط کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ امن کے لیے یہ شرائط ہماری قومی سلامتی پر سمجھوتہ ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات