38 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج


— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ثناء یوسف کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ثناء یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ثناء یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز جی 13 ون میں پیش آیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات