33 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومغزہ لہو لہوبلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا، ڈی...

بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر



راولپنڈی:

ڈی جی آئی ایس پی نے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکی پراکسیز  پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں، بی ایل اے  (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ⁠عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان کو علیحدہ کرنے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے مگر یہ بے بنیاد ہے کیونکہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ، سندھی، پختون، پنجابی، کشمیری، بلتی ہم سب بہن بھائی ہیں اور متحد ہیں، ہمیں کوئی ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے، اس کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور ہے بلکہ یہ صرف بھارت کا اسپانسر شدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات