33 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترکیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے پر بھارتی یوٹیوبر گرفتار

ترکیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے پر بھارتی یوٹیوبر گرفتار


فوٹو سوشل میڈیا

بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ملک ایس ڈی خان جو “ملک سوئش بکلر” کے نام سے مشہور ہے، کو ترکیہ میں ترک خواتین کے  بارے میں توہین آمیز ریمارکس دینے پر عوامی ردِعمل کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق  ایک ویڈیو میں یوٹیوبر نے ہندی زبان میں ترک خاتون کے بارے میں نہایت نازیبا کلمات ادا کیے۔  جس کے بعد پورے ملک میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔

بعد ازاں یوٹیوبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ترک خواتین سے معذرت کرنا پڑگئی۔

بھارتی یوٹیوبر کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی متعدد ویڈیوز میں ترک خواتین کی تضحیک کرتے اور ایک دکان میں گھس کر دکاندار کو بھارتی پرچم نہ لگانے پر گالیاں دیتے دیکھا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات