28 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومتجارتی خبریںمئی 2025 میں مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی...

مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات


ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ 

اسلام آباد سے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مئی 2025 تک مہنگائی کی مجموعی شرح4.61 فیصد رہی۔ 

ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی0.7 فیصد بڑھی۔ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 0.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں انڈے 24.38 فیصد مہنگے ہوئے، ماہانہ بنیادوں پر مرغی کی قیمت میں 8.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 1.07 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر خشک دودھ 2.80 فیصد اور مکھن 1.31 فیصد مہنگا ہوا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں آلو، تازہ پھل، مشروبات اور گوشت مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہی، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 20.80 فیصد کمی بھی ہوئی۔ 

 ایک ماہ میں پیاز 12.05 فیصد اور گندم 7.32 فیصد تک سستی ہوئی۔ ایک ماہ میں آٹا 5.94 فیصد اور ویجیٹیبل گھی 1.41 فیصد سستا ہوا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات