29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹلوگوں نے شادی پر مبارکباد دینے کے بجائے منفی تبصرے کیے: ریحام...

لوگوں نے شادی پر مبارکباد دینے کے بجائے منفی تبصرے کیے: ریحام رفیق


اداکارہ ریحام رفیق — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے اپنی شادی پر لوگوں کے منفی ردِعمل کے بارے میں بات کی۔

ریحام رفیق نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے  مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں شادی کے بعد جتنے بھی لوگوں سے ملی ہوں چاہے وہ شوٹنگ پر ہوں یا رشتہ دار ہوں، ان میں سے شاید ہی کسی نے مجھے میری شادی کی مبارکباد دی ہو یا میری شادی پر اپنی نیک خواہشات پیش کا اظہار کیا ہو۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ زیادہ تر لوگوں نے شادی کی مبارکباد دینے کے بجائے صرف شادی کے بارے میں منفی تبصرے کیے اور میرے سسرال والوں کے بارے میں منفی سوالات کیے۔

اُنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کسی کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ اچھا نہیں ہے تو کم از کم آپ صرف دوسروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں۔

ریحام رفیق نے یہ بھی کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے معاشرے میں شادی کے بارے میں لوگوں کے منفی تبصروں کی وجہ سے نوجوان شادی کرنے سے ڈرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات