29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومغزہ لہو لہوحکومت سندھ دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے،...

حکومت سندھ دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے، شرجیل میمن


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ہمیشہ خواتین کو خود مختار بناتی ہے،  شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پہلا ویمن بینک بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو مفت زمینیں دی تھیں،  بینظیر انکم سپورٹ بہت بڑا پروگرام ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے خواتین شناختی کارڈ بھی نہیں بنواتی تھیں، صوبے میں ڈیٹا جمع کر  کے خواتین کو پیسے دیے جا رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب کے دوران 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دیا، سندھ حکومت دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات