امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ، متعدد افرادزخمی، حملے کے وقت 45 سالہ مشتبہ شخص نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا۔
امریکی حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آورنے لوگوں پر پٹرول بم بھی پھینکے تھے، واقعہ کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ایف بی آئی حکام نے واقعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کولوراڈو کے علاقے بولڈر میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایف بی آئی حکام نے مزید بتایا ہے کہ اسرائیل کے حق میں ریلی پر حملہ کے دوران 6 افراد زخمی ہوئے۔
واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کولوراڈو کے گورنر نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
بولڈر پولیس چیف نے کہا ہے کہ حملے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعے سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا قبل ازوقت ہوگا۔
کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی گروپ کے خلاف واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے۔