29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبنگلہ دیش نے پاکستان ٹیم کو تین ٹی 20 کیلئے مدعو کرلیا

بنگلہ دیش نے پاکستان ٹیم کو تین ٹی 20 کیلئے مدعو کرلیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پہلے بنگلہ دیش جائے گی اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ تینوں ٹی ٹوئنٹی 31جولائی، دو اگست اورتین اگست کو امریکا میں لوڈر ہل میں کھیلے جائیں گے ۔ تین ون ڈے انٹر نیشنل 8 ،10 ،12اگست کو شیڈول ہیں ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی سیریز سے قبل پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کے لئے مدعو کیا ہے۔ بنگلہ دیش نے شیڈول پی سی بی کو منظوری کے لئے بھیجا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی، تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں تجویز کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران پی سی بی اور بی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران نے سیریز پر اتفاق کیا تھا، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات