33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ

ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ


–اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو “ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی” (Department of Government Efficiency) میں ان کی خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ دے کر رخصت کیا۔

اس موقع پر اوول آفس میں ایک مختصر مگر اہم تقریب بھی منعقد کی گئی، ایلون مسک اب دوبارہ اپنی کمپنیوں جیسے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی قیادت سنبھالیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ایلون مسک نے واشنگٹن کے پرانے طریقے بدل ڈالے، ہم نے بے شمار غیر ضروری معاہدے منسوخ کیے اور اربوں ڈالر کی بچت کی۔

تقریب کے دوران ایلون مسک نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ان کی ٹی شرٹ پر The Doge father لکھا تھا جو ان کے DOGE پروگرام کی طرف اشارہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے DOGE ٹیم شاندار کام کر رہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔

ایلون مسک نے حکومتی اداروں میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کیں، جس سے ہزاروں وفاقی ملازمین برطرف یا سبکدوش ہوئے اور کئی حکومتی ایجنسیاں مکمل یا جزوی طور پر بند کر دی گئیں۔

اس دوران کئی اہم سرکاری ادارے متاثر ہوئے، جن میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) شامل ہے جو دنیا بھر میں غریبوں کے لیے امداد فراہم کرتا تھا۔

 بوسٹن یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ان کٹوتیوں کے باعث لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑیں یا وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

ابتدائی طور پر ایلون مسک نے 1 سے 2 کھرب ڈالر کی بچت کا دعویٰ کیا تھا، مگر بعد میں یہ ہدف کم ہو کر 150 ارب ڈالر رہ گیا۔

DOGE کی ویب سائٹ پر بچت 175 ارب ڈالر ظاہر کی گئی ہے، مگر اس ڈیٹا میں کئی خامیاں اور مبالغہ آرائیاں سامنے آ چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات