40 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمشن امپوسیبل 8 کی کامیابی پر ٹام کروز کا دل کو چھولینے...

مشن امپوسیبل 8 کی کامیابی پر ٹام کروز کا دل کو چھولینے والا نوٹ


تصویر سوشل میڈیا۔

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز نے اپنی فلم مشن امپوسیبل 8 کی اختتام ہفتہ پر شاندار کامیابی پر دل کو چھولینے والا اظہار تشکر پر مبنی نوٹ تحریر کیا ہے، جس پر ان کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں رلا نہ دیجئے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’’مشن: امپوسیبل ۔ دی فائنل ریکوننگ‘‘ کی کامیابی پر اپنے پرستاروں اور فلم بینوں سے ٹام کروز نے اظہار تشکر کیا ہے۔

اس فلم نے گزشتہ اختتام ہفتہ پر باکس آفس پر یادگار کامیابی حاصل کی۔  انھوں نے اپنے نوٹ میں فلم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا۔

امریکا میں مشن امپاسبل 8 کا مقابلہ ڈزنی کے لیلو اینڈ اسٹچ کے ساتھ دیکھنے میں آیا۔ گو کہ دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھا پرفارم کیا۔ 

ٹام کروز کی فلم نے ابتدائی ٹکٹ سیلز میں ریکارڈ قائم کیا اور دنیا بھر میں چار ارب ڈالر سے زیادہ جنریٹ کیا۔ 

باکس آفس موجو نے رپورٹ کیا ہے کہ فلم نے ویک اینڈ پر چار روز کے دوران مقامی سطح پر 77 ملین ڈالرز اور دنیا بھر میں 204 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات