انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کے لیے مرکزی چیٹ میڈیا حب تیار کر رہی ہے۔ نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین شیئر کی گئی تصاویر، ویڈیوز، جفس، دستاویزات اور لنکس کو اس خانے میں محفوظ کر سکیں گے تاکہ ان تک باآسانی رسائی حاصل کی جا سکے۔
گزشتہ چند ماہ میں واٹس ایپ نے پلیٹ فارم پر میڈیا منیجمنٹ آسان کرنے کے لیے بہت کوششیں کی ہیں اور اب کمپنی کی جانب سے ویب ورژن میں یہ تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق پلیٹ فارم اپنے ویب صارفین ک لیے چیٹ میڈیا حب متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ بالکل ویسا ہی فیچر ہے جو کمیونیٹی ممبران کے لیے جاری کیا گیا تھا، جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے گروپ چیٹس میں شیئر کی گئی تصاویر، فائلز اور دیگر میڈیا کو باآسانی حاصل کر سکتے تھے۔
اس فیچر کے بعد صارفین کو کوئی لنک یا تصویر ڈھونڈنے کے لیے ہر چیٹ دوبارہ نہیں کھولنی پڑے گی۔
یہ سیکشن میڈیا (فوٹو یا ویڈیوز)، ڈاکیومنٹس اور لنکس نام کے تین حصوں پر مشتمل ہوگا۔