32 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکولمبیئن گلوکارہ شکیرا پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر گئیں

کولمبیئن گلوکارہ شکیرا پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر گئیں


کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ و گیت نگار شکیرا کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دوران پرفارمنس اسٹیج پر سلپ ہو کر گر پڑیں، تاہم وہ فوراً ہی اٹھیں اور پرفارمنس کو جاری رکھا۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ منگل 20 مئی کو وہ لاس موجیرس یا نو لوران ٹور کے دوران کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے صدر مقام مانٹریال کے بیل سینٹر میں پرفارم کررہی تھیں کہ اچانک سلپ ہوئیں۔

تاہم وہ مسکراتے ہوئے فوری طور پر کھڑی ہوگئیں جس پر انکے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر انکے اس اقدام کو سراہا جبکہ ہال میں بھی ناظرین نے زور دار تالیاں بجاکر انکی پروفیشنل ازم کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس سال فروری میں انھیں صحت کے مسائل کے باعث لیما (پیرو) میں اپنا شو ملتوی کرنا پڑا تھا جس پر انھوں نے معذرت کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹا گرام پر ایک پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انھیں پیٹ کی تکلیف کے باعث اپنا ای آر کرانا پڑا اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسٹیج پر پرفارم نہ کرنے کا دکھ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات