31 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومقومی خبریںذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری


کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کچھ دیر بعد مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

اسلام آباد میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان ہو گا، زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہو رہے ہیں۔

کراچی میں چاند نظر نہیں آیا: حافظ محمد سلفی

کراچی سے زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے رکن علامہ حافظ محمد سلفی نے بتایا ہے کہ کراچی میں کہیں چاند نظر نہیں آیا، رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

لاہور میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی، مفتی رمضان سیالوی

لاہور سے زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے مفتی رمضان سیالوی نے کہا ہے کہ لاہور میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلاک کمیٹی کرے گی۔

ادھر کراچی میں بھی ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے میٹ کمپلیکس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو گی یا 7 جون کو؟

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں، آج ذی الحج کا چاند نظر نہ آیا تو عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔

اسلام آباد میں بادل اور آندھی کی وجہ سے مطلع بالکل صاف نہیں ہے اور وہاں چاند دکھائی دینے کا امکان بہت کم ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائے گا۔

اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق ذی الحج 1446 ہجری کا چاند آج 27 مئی کو دیکھا جائے گا۔

فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔

حکام فلکیاتی مرکز نے بتایا ہے کہ ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا، جبکہ عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہو گا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں اگر آج چاند نظر آ گیا تو وہاں عیدالاضحیٰ 6 جون کو متوقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات