32 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںیو اے ای کیخلاف سیریز اچھی نہیں گئی: بنگلادیشی کپتان لٹن داس

یو اے ای کیخلاف سیریز اچھی نہیں گئی: بنگلادیشی کپتان لٹن داس


بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے خلاف سیریز اچھی نہیں گئی۔ ہمیں پتہ ہے کہاں غلطیاں ہوئی ہیں، اب اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔

بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے ہم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، ہم نے ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اچھی نہیں کھیلی۔

لٹن داس نے کہا کہ مستفیض ٹیم میں نہیں ہیں وہ ٹیم کے اہم رکن ہیں، دوسرے کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں۔

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ تسکین اور مستفیض کی غیر موجودگی میں نوجوان بولرز کے پاس اچھا موقع ہے، کنڈیشنز ویسی ہی ہیں جو ہم نے پی ایس ایل میں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی متوازن ٹیم ہے، یہ ایک نئی سیریز اور نیا چیلنج ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم اگر اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات